• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وانا میں شہید فوجی جوان عباس سولنگی فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ہنگورجہ(نامہ نگار) گاؤں نہال سولنگی کا رہائشی فوجی جوان عباس علی سولنگی وانا میں دہشتگروں کےہاتھوں آپریشن کےدوران شہید ہوگیا بعدازاں شہید فوجی جوان عباس علی سولنگی کی میت ہنگورجہ کےقریب گاؤں نہا ل سولنگی میں لائی گئی جہاں اس کی فوجی اعزاز کےساتھ نما ز جنازہ ادا کی گئی شہید فوجی جوان کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے بریگیڈیئر فیصل حیات،کرنل نثار، میجرعدنان اور فوجی جوانوں کے علاوہ بڑی تعداد میں ان کے رشتےدار شریک ہوئے بعدازاں شہید جوان عباسی علی سولنگی کی میت کو فوجی سلامی دینے کےبعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کی گئی۔ اس موقع پر شہید عباس علی سولنگی کے ورثاء نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا جوان دہشتگروں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیااور شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید