نوابشاہ(محمد انور شیخ/ بیورورپورٹ) ایف آئی اے نے پاسپورٹ کرپشن ریکٹ بے نقاب کر دیا۔سرکاری اہلکار اور نجی ایجنٹ قانون کی گرفت میں آگئے تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نے ڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس، شہید بینظیر آباد کے ذریعے غیرقانونی طور پر پاسپورٹ پراسیسنگ میں ملوث ایک اور منظم نیٹ ورک بے نقاب کر دیااورمتعلقہ دفعات کے تحت درج کر لی ۔مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے ڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس میں چھاپہ مار کر عبدالحلیم لاکھو کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر غیرقانونی رقوم کے عوض پاسپورٹ درخواستوں کو مقررہ طریقہ کار سے ہٹ کر ترجیحی بنیادوں پر پراسیس کروانے کا انتظام کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران موبائل فونز، پاسپورٹ کنسلٹنسی ٹوکنز، اصل و ڈپلیکیٹ شناختی کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز، رجسٹرز، نقد رقم اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئےابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم، توقیر احمد راجپوت (ایل ڈی سی/ڈیٹا انٹری آپریٹر)، مشوق علی (سیکورٹی گارڈ) اور ڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس کے دیگر اہلکاروں کی ملی بھگت سے درخواست گزاروں سے غیرقانونی رقوم وصول کر کے ان کی پاسپورٹ درخواستوں کو مقررہ طریقہ کار سے ہٹ کر تیزی سے پراسیس کراتا تھا۔دورانِ تفتیش مرکزی ملزم نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ درخواست گزاروں سے غیرقانونی رقوم وصول کر کے متعلقہ پاسپورٹ اہلکاروں تک پہنچاتا تھا۔