• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسٹس کیخلاف فیکٹ فائنڈنگ انکوائری رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسٹس ہیڈکوارٹرنفیس زکریا کیخلاف مبینہ مختلف الزامات پر وزیراعظم آفس کی ہدایت پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری رپورٹ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ، جنگ کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے ملنے والی انکوائری کمیٹی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نفیس زکریا کے خلاف مبینہ طور پر ادارے کے دوسابق ڈائریکٹروں کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ انکوائری کمیٹی کو مطلوبہ ادارہ جاتی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کامسیٹس چارٹر اور قواعد کے مطابق لازمی نگرانی کرنے والے فورمز کے اجلاس منعقد نہیں کیے۔ کنسلٹیٹو کمیٹی، ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی اور مینجمنٹ کمیٹی کو فیصلہ سازی کے عمل سے الگ رکھا گیا جبکہ کامسیٹس انٹرنیٹ سروسز کے بورڈ آف مینجمنٹ کے لازمی اجلاس بھی نہیں بلائے گئے، جس سے ادارے کے احتسابی نظام کو نقصان پہنچا، انکوائری رپورٹ میں متعدد تحقیقی و ترقیاتی منصوبوں، جن میں کیرول ٹیکنالوجیز ونڈ ٹربائن منصوبہ، اے جی ای سی او الیکٹرک وہیکل منصوبہ اور ماسٹیک نینو ٹیکنالوجی لیبارٹری شامل ہیں، کو بغیر فزیبلٹی اسٹڈی، بجٹ منظوری اور کوآرڈینیٹنگ کونسل کی اجازت کے شروع کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بین الاقوامی اور صوبائی تربیتی معاہدوں میں مسابقتی بولی کے فقدان اور مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں، جن میں آذربائیجان کے ایک تربیتی معاہدے اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے 399 ملین روپے کے آئی سی ٹی تربیتی منصوبے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید