• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12ربیع الاول کے جلوس کی گزرگاہوں کی صفائی کے لیے 20 کروڑ مختص

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے دو ماہ قبل بھی عاشورہ کے جلوسوں کی گزرگاہوں کی صفائی کے لیے خطیر رقم خرچ کی تھی اور اب دوبارہ عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کی گزرگاہوں کے لیے بھی 20کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ کے ایم سی، 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس اور دیگر چھوٹے جلوسوں اور مخصوص مساجد جہاں سے 12ربیع الاول کے حوالے سے جلوس برآمد ہوتے ہیں ان کی اطراف صفائی کیلئے مذکورہ رقم خرچ کرے گی۔ مذکورہ ادارہ ہی ضلع ملیر کی منتخب ذیلی سڑکوں کی بہتری کیلئے 36 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید