حیدرآباد(بیورورپورٹ)6سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم حالی روڈ پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ حالی روڈ کی حدود الوحید کالونی میں 6سالہ ںچی بنام ع سے زیادتی کی کوشش کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی حالی روڈ شفق انور اور حالی روڈ پولیس کو واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے.حالی روڈ پولیس بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم حاشر آرائیں کو گرفتار کرکے متاثرہ بچی کے والد طاہر علی شیخ کی مدعیت میں کرائم نمبر 189/2026زیر دفعہ376,511 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا.حالی روڈ پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔