• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کیلئے محکمہ صحت ملازمین کی جزوی ہڑتال

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیڈرل ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کیلئے محکمہ صحت کے ملازمین نے جزوی ہڑتال کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، پمز ہسپتال ، پولی کلینک، این آئی ایچ ، نیرم ہسپتال اور ٹی بی ہسپتال کے ملازمین نے ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کےلئے صبح آٹھ سے دس بجے تک جزوی ہڑتال کی اور ہر قسم کی او پی ڈی سروسز بند کر دیں۔ احتجاج کا مقصد ہیلتھ الاؤنس کی بحالی ہے،جو 2015 سے منجمد ہے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ہفتہ کوبھی جزوی ہڑتال کریں گے ۔
اسلام آباد سے مزید