• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی سکول ٹیچر جاں بحق ہوگئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی سکول ٹیچر جاں بحق ہوگئی ، تھانہ مورگاہ کو راجہ احسن محمود ستی نے بتایاکہ میری اہلیہ رخسانہ صابر جوایجوکیٹر سکول نزد ڈی ایچ اے 1 راولپنڈی میں ٹیچر تھی30جون کو فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے سامنے ایک موٹرسائیکل جسے سالار ولد سعود نامی لڑکا چلا رہا تھا نے رانگ سائیڈ سے نمودار ہو کر ٹکر ماری جو اس وجہ سے سڑک کے کنارے ڈیوائیڈر میں نصب سمیٹیڈ بلاکس پر سر کے بل گر پڑی اور اسکے ناک، منہ اور دونوں کانوں سے خون بہنا شروع ہو گیا اور موقع پر بے ہوش ہو گئی جسے وہاں موجود ایک فیملی اٹھا کر اپنی گاڑی میں فوجی فاؤنڈیشن لے گئی جہاںآئی سی یو سرجیکل میں مسلسل بے ہوشی کی حالت میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔
اسلام آباد سے مزید