• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی کمیٹیاں ظلم و ناانصافی کیخلاف عوام کو متحد کرینگی، امیر جماعت اسلامی پنجاب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کو مہنگائی،بے روز گاری اور لاقانونیت سے نجات دلانے کیلئے ملک کے ہر گاؤں، شہر، محلہ اور یونین کونسل میں عوامی کمیٹیاں بنا رہی ہے،یہ عوامی کمیٹیاں معاشرے میں ظلم و ناانصافی کے خلاف عوام کو متحد اور منظم کریں گی،جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں مقامی آبادی کو ساتھ ملا کر معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی کا سنگ بنیاد رکھیں گی، انھوں نے کہا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں اسلام آباد کی طر ف آنے والے لانگ مارچ کا گجرات، جہلم اور راولپنڈی میں شاندار استقبال کیا جا ئے گا، یہ لانگ مارچ اہل بلوچستان کی محرومیوں اور مسائل کو اُوجاگر کر نے کے لیے ہے،جبکہ حق دو بلوچستان تحریک کسی قوم قبیلے کے لیے نہیں بلکہ بلوچستان کے حقوق کے لیے ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ٹیکسلا کے فیملی ورکر کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
اسلام آباد سے مزید