• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے مختلف واقعات میں 2 اشتہاری مجرم گرفتار کر لیے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا،واقعہ کا مقدمہ رواں سال جنوری میں درج کیا گیا تھا، مذکورہ اشتہاری کو رتہ امرال پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت مختلف ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ دریں اثناچیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق اشتہار ی مجرم 2022 سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھا،پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس دیگر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔
اسلام آباد سے مزید