• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم یونیورسٹی بچاؤ مہم، ہنگامی فنڈز فراہمی کا مطالبہ

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) قائداعظم یونیورسٹی تدریسی و غیر تدریسی عملے نے یونیورسٹی بچاؤ" مہم شروع کردی ہے، کو آرڈینیشن کونسل نے ہنگامی فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ 31 جولائی تک جون اور جولائی کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ 40 فیصد بجٹ کی ایڈجسٹمنٹ نہ کی گئی تو یکم اگست سے پرامن احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا، جو بعد ازاں ایوان صدر اور دیگر وفاقی اداروں تک پھیل سکتا ہے، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اس وقت شدید مالی بحران کی لپیٹ میں ہے، جس پر تدریسی و غیر تدریسی عملے کی مشترکہ نمائندہ تنظیم "کوارڈینیشن کونسل" نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے فوری فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان حسن شاہ نے وزیراعظم پاکستان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید