• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کے شہری دو گاڑیوں13موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں دو گاڑیوں 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں شہری سےگن پوائنٹ پر موبائل،تھانہ کینٹ کے علاقہ رحیم آباد میں عدنان ظفر سے اسلحہ کی نوک پر7 ہزار روپے اور ایک موبائل ،تھانہ مندرہ کے علاقہ چہاری میں ریڑھی پر جوس بیچنے والے اخترسے گن پوائنٹ پر موبائل اور 2ہزار روپے ،منڈی موڑ کے قریب مومن خان کے 3 موبائل اور اڑھائی لاکھ روپے ،اصغرمال میں ملک علی حمزہ اعوان کے گھر سے 19ہزارروپے اور موبائل ،کھوکھر روڈ پر چاند بی بی کابیگ جس میں ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے، طلائی کانٹے اور دیگرکارڈزتھے ، نجی  کالونی میں فضل حسین کی گائے مالیتی پانچ لاکھ روپے ،چکری روڈ پر ساجد کے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات ،2ایل ای ڈیز،2لیپ ٹاپ ،80ہزار روپے اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی7 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ، چار موٹر سائیکل اڑا لئے گئے جبکہ اسلحہ کی نوک پر ایک شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید