• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ روڈ پر واقع نجی سوسائٹی میں خطرناک عمارتوں کا سروے مکمل

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایات پر آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر واقع کلفٹن ٹاؤن میں خطرناک عمارتوں کا تفصیلی سروے مکمل کر لیا ہےجس کے بعد ان عمارتوں کے مالکان اور رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آر ڈی اے قوانین کے مطابق ضروری حفاظتی اور تعمیری اقدامات فوری طور پر کریں۔ یہ اقدام آر ڈی اے کی جانب سے عوامی تحفظ اور شہری ڈھانچے کی بہتری کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ آر ڈی اے تمام رہائشیوں اور جائیداد مالکان سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔ اس حوالے سےڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عوامی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،ہم ایسے پیشگی اقدامات کے لیے پُرعزم ہیں جو انسانی جانوں کی حفاظت کریں اور کسی بھی ممکنہ سانحے سے پہلے ہی تدارک کیا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید