• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ، جگر کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، رکن قومی اسمبلی

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر ریسٹورنٹس، کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ چوہدری نعیم کی جانب سے گزشتہ روز ایک بامقصد سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد عوام میں ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان تھے جبکہ رکن پنجاب اسمبلی محسن ایوب خان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ انجم عقیل نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ، جگر کو شدید نقصان پہنچاتا ہے ۔س مرض سے متعلق لوگوں میں شعود بیدار کرنا ہوگا ۔اس موقع پر چوہدری محمد نعیم نے بتایا ہےکہ ان کی ذاتی کوششوں سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے مخصوص لیبارٹری اور بینظیر ہسپتال میں ایک جدید آپریشن تھیٹر قائم کیا گیا ، تاکہ راولپنڈی کے شہریوں کو بہتر اور بروقت علاج میسر آ سکے۔رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، جو اکثر بغیر علامات ظاہر کیے جگر کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، لیکن یہ بیماری قابلِ بچاؤ ہےہمیں اس مرض سے بچاؤ کے لیے دیہات، اسکولوں، دفاتر اور مساجد تک جا کر شعور بیدار کرنا ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید