کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کے انجینئرز کو پرواز میں خرابی کی نشاندہی کردی گئی تھی اور تکنیکی مسائل سے متعلق شوکاز بھی جاری کیا جاچکا تھا ۔پرواز مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 39منٹ پر روانہ ہوئی اور تقریباً 9منٹ تک فضا میں رہی ، پرواز کو 825فٹ بلندی پر مسائل کا سامنا ہوا ، کپتان نے مے ڈے کی کال دی جس کے فوراً بعد طیارہ نیچے آگرااور آگ کے گولے میں بدل گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق787-8 ڈریم لائنرکی پرواز اے آئی 171 سے متعلق شوکاز 5جون کو جاری کیا گیا تھا ۔ طیارہ ایکسپائرڈ ایمرجنسی آلات کیساتھ پرواز کررہا تھا ۔