• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال: نجم الحسن کی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری، پہلے بنگلہ دیشی کپتان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گال میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔مہمان کپتان نجم الحسن شانتو نے دو نوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 16ویں اور بنگلہ دیش کے پہلے کپتان بن گئے۔انہوں نے پہلی اننگز میں148 اور دوسری اننگز میں125ناٹ آئوٹ رنز بنائے انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ہفتے کو ٹیسٹ کے آخری دن سوا تین گھنٹے کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔بنگلہ دیش نے دوسری اننگز 285رنز چھ وکٹ پر ڈکلیئر کردی اس وقت سری لنکا کو میچ بچانے کے لئے 37اوورز بیٹنگ کرنا تھی۔جب میچ ختم ہوا تو سری لنکا نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر72رنز بنائے تھے۔دھنجیا ڈی اسلوا اورکمانڈو مینڈس 12،12رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔تیج الاسلام نے23رنز دے کر تین اورنعیم حسن نے29رنز دے کر ایک وکٹ لی۔نجم الحسن شانتو نے کہا کہ مجھے دونوں اننگز کے ریکارڈ کے بارے میں علم نہیں تھا۔ میں یہ نہیں جانتا تھا، مشفق الرحیم( مشی بھائی) نے جس طرح میرے ساتھ بیٹنگ کی، وہ شاندار تھی۔   سیریز سے پہلے ہم نے بھرپور تیاری کی تھی اور ہم نے اس میچ میں کافی اچھی کارکردگی دکھائی۔ مگر بارش اچانک آگئی اور ڈکلیریشن کامنصوبہ اچانک بدل گیا۔سری لنکا کے سابق کپتا ن اینجلو میتھوز نےدوسری اننگز میں8رنز بنائے اس میچ کے ساتھ ہی ان کا ٹیسٹ کیئر یئر ختم ہوگیا۔

اسپورٹس سے مزید