• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر فیفا انفانٹینو پاکستان میں فٹبال سے متعلق پیشرفت سے خوش

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی اور فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے درمیان میامی میں فیفا کلب ورلڈ کپ کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ جیانی انفانٹینو نے محسن گیلانی کو صدر بننے اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان میں فٹبال گورننس میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فیفا پاکستان میں فٹبال کی ترقی و بہتری کے لیے بھرپور تعاون کرے گا ۔ اس موقع پر انہوں نے محسن گیلانی کی جانب سے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی قبول کی۔ سید محسن گیلانی نے پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اپنا ویژن پیش کیا اور پی ایف ایف کے مستقبل کے روڈ میپ کے بارے میں بھی آگاہ کیا

اسپورٹس سے مزید