اسلام آباد(نمائندہ جنگ)این ڈی ایم اے نے فلش فلڈ رسک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے سسٹم پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو مغربی ہواؤں کے نظام کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام/رات کو آندھی اور گرج چمک کیساتھ شدید بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ مقامی ندی نالوں میں اچانک پانی بڑھنے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا امکان ہے۔پہاڑی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی بندش کا مکان ہے۔سیلاب زدہ علاقوں میں املاک کو نقصان اورپہاڑی ڈھلانوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔مواصلات اور بجلی کی فراہمی میں خلل ممکن ہے۔ تر جمان نےاحتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا اور ہدایت کی ہے کہ عوام ندی نالوں اور ڈھلانوں کے قریب جانے اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں، نکاسی آب کے نظام کی صفائی یقینی بنائیں ،سیاح بلند مقامات اور وادیوں کے سفر سے گریز ،گھریلو اشیاء اور مویشیوں کو سیلابی ریلے سے محفوظ مقام پر منتقل کریں۔