کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان میر اسد اللہ بلوچ ، صمد خان گورگیج ، ڈاکٹر ربابہ بلیدی ، شاہدہ رؤف ، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ، سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ ، سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی اور اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق چار مسودہ قوانین زیر غور آئے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسودہ قوانین پر مزید غور و خوض کے لئے آئندہ اجلاس پیر 23 جون کو منعقد کیا جائے گا ۔