• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو نوشی سے پاک پاکستان پروگرام کے تحت آگہی میٹنگ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) آلٹرنیٹو ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور سن کنسلٹنٹ سروسز کے زیر اہتمام تمباکو نوشی سے پاک پاکستان پروگرام کے تحت سگریٹ نوش افراد کے لیے آگہی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹیٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان محمد مزمل نے خصوصی شرکت کی، میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمود نے بتایا کہ پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں اور دفاتر میں سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں جب کہ میڈیا کے ذریعے بھی آگہی دی جا رہی ہے، پروگرام میں محمد طاہر ملک اور ایل ایچ وی نازش نے بھی اظہار خیال کیا۔
ملتان سے مزید