• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیوائسز پر واٹس ایپ کو کیوں بلاک کیا گیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

میٹا کی فوری پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلکیشن واٹس ایپ کو امریکا کے ایوانِ نمائندگان کے تمام تر ڈیوائسز سے بلاک کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹس میں لکھا ہے کہ آفس آف سائبر سیکیورٹی نے واٹس ایپ کو صارفین کےلیے ایک بڑا خطرہ سمجھا ہے کیونکہ یہ واضح نہیں کہ ایپ صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کیسے کرتی ہے؟

نوٹس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایپ کے بارے میں ذخیرہ شدہ ڈیٹا انکرپشن کی عدم موجودگی اور اس کے استعمال میں ممکنہ حفاظتی خطرات شامل ہیں۔ 

نوٹس میں امریکی ایوان نمائندگان کو دیگر ایپس جیسے مائیکروسافٹ کی ایپ ٹیمز، ایمازون کی ایپ وکر، سگنل، فیس ٹائم اور ایپ کی آئی میسج ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

میٹا کے ترجمان نے اس اقدام پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ واٹس ایپ دیگر  منظور شدہ ایپس کے مقابلے میں اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ایوانِ نمائندگان نے ماضی میں اسٹاف کے ڈیوائسز سے ٹِک ٹاک سمیت کئی دیگر ایپس بھی بلاک کی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید