کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بھرمار ،سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے آوارہ کتے موٹر سائیکل و سائیکل سوار پر حملہ آور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوچکے ہیںعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور وسطی ونواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے-