• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نےبڑے ٹیکس پیئرز کا ڈیسک آڈٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر)نےبڑے ٹیکس پیئرز کا ڈیسک آڈٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا اس ضمن میں جاری نوٹفیکشن کے مطابق چار شعبہ جات کی کمپنیوں کا سال 2024کاڈیسک آڈٹ شروع کردیاگیا ہے جس میں سیمنٹ انڈسٹری ، آئل مارکیٹنگ ،پینٹ انڈسٹری اورشوگر ملز شامل ہیں اور اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئریونٹس کی ٹیمیں دستاویزات کا جائزہ لیں گی انکم اور سیلز ٹیکس گوشواروں کے موازنہ کے بعد کیسز کمشنر کو بھجوائے جائیں گے گوشواروں میں موافقت نہ ہونے پر آڈٹ کے لئے ریکارڈ طلب کیا جائے گا اس سلسلے میں ایف بی آر کے سنیئر افسر نے بتایا کہ ڈیسک آڈٹ کرنے کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ ٹیکس پیئرز کی جانب سے جمع کروائے جانے والے گوشوارے میں جو معلومات دی گئی ہیں وہ حقائق پر مبنی ہیں کہ نہیں۔
کوئٹہ سے مزید