• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آفس میں کھلی کچہری کل ہو گی

کوئٹہ (خ ن) نیب بلوچستان کی جانب سےشکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد بمقام دفتر نیب (بلوچستان)واقع شاہراہ گلستان روڈ ، کوئٹہ کینٹ صوبہ بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔ اس ماہ کھلی کچہری کا انعقاد جمعرات 26 جون کو گیارہ بجے نیب (بلوچستان) کے دفتر واقع شاہراہ گلستان کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا درخواست کنندگان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماً مہیا کریں۔
کوئٹہ سے مزید