• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرک مندوخیل کیخلاف کیس دائر کیا، انصاف نہیں مل رہا، عمران حسین ہزارہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی بی 42کوئٹہ 5سے سابق امید وار عمران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ اپنے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امید وار زرک خان مندوخیل کی سرکاری ملازمت اور فارم 47 پر کامیابی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل میں کیس دائر کیا تاحال انصاف نہیں مل رہا ، یہ بات انہوں نے محمد رضا ہزارہ ، منظور حسین نظری ، منظور حسین ہزارہ و دیگر سمیت اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 2024کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حیثیت سے آزاد امید وار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیا میرے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے زرک خان مندوخیل کو مبینہ طور پر فارم 47 کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا جبکہ فارم 45 کے مطابق حلقہ سے میں کامیاب ہوا ، انتخابات کے بعد بلوچستان الیکشن ٹربیونل میں کیس دائر کیا جس میں فارم 47 پر کامیاب امیدوار اور اس کی محکمہ لوکل گورنمنٹ میں سرکاری ملازمت ، سیلری سلپ اور حلفیہ بیان جمع کرایا جس میں انہوں نے اپنی سرکاری ملازمت کا زکر نہیں کیا تھا یوں وہ آرٹیکل 62 ،63 کے زمرے میں آتے ہیں ، عدالت اور الیکشن ٹربیونل میں 5 ماہ کیس چلا ، حلقے کے 15 امیدوار کیس میں پارٹی بنے اور کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار کے خلاف ریٹرن اسٹیٹمنٹ جمع کرائی لیکن تاحال انصاف نہیں مل رہا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید