کوئٹہ(این این آئی)انجمن فلاح و بہبود اخبارفروشاں کے صوبائی رہنماحاجی سعید احمد رودینی نے کہا ہے کہ اخبارات اور ٹی وی چینلز میں کام کرنے والے ورکروں نے معاشرے میں شعور اجاگرکیا ،میڈیا ورکرز اور تنظیموں کو متحد ہوکر اپنے جائز مسائل کے حل کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سعید احمد رودینی نے کہا کہ اخبارفروشوں نے ہرطرح کے سخت سے سخت حالات اور موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے کے ہرفرد کے مسائل کو اجاگر اور اعلیٰ حکام تک پہنچایالیکن آج انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اخباری صنعت کے تمام شعبوں ایکشن کمیٹی کی صورت میں سراپااحتجاج ہے اورایکشن کمیٹی پچھلے 55دنوں سے احتجاج پر ہے اور حکومت نے اخباری صنعت اور خصوصاًاخبار فروشوں کی سرپرستی کرنا چھوڑ دیا ہے جس سے ہمارے صبر کاپیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔