کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا اجلاس جمعرات کو زیر صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار الحق حقانی ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے سے متعلق شرعی فیصلہ کیا جائیگا ۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران مولانا پیر سید نقیب اللہ آغا ،مفتی محمد جان قاسمی ،علامہ قربان علی توسلی ،ڈاکٹر عطاء الرحمن ،ڈاکٹر قاری عبد الرشید ازھری، مولانا سید عتیق الرحمن شاہ ،قاری عبد الحفیظ شرکت کرینگےحاجی کیمپ سے مولوی عبد الحئی ڈی سی آفس کوئٹہ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔