• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج 15 ویں روز بھی جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 15 ویں روز بھی جاری رہا ، پیر کو مختلف سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور ملازمین رہنماوں نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرکے اظہار یکجہتی کیا اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر امین خان میانی نے کہا کہ 2023 سے جون 2025ء تک بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ یہ اساتذہ سروس اسٹرکچر سے بھی محروم ہیں ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی سے اپیل کی کہ بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید