• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم حکمرانوں اور سپہ سالاروں کو ہر صورت ایران کا ساتھ دینا چاہیے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا ایک ہی علاج جہاد ہے ، مسلم ممالک کے حکمرانوں اور سپہ سالاروں کو ہر صورت ایران کا ساتھ دینا چاہیے،اسرائیلی ، امریکی دہشت گردی پر خاموشی افسوسناک ہے جماعت اسلامی ایران ، غزہ اوع فلسطین کے عوام کے ساتھ ہے ، یہ بات جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ ، نائب امیر صوبہ بشیر احمد ماندائی ، امیر ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند ، جنرل سیکرٹری اعجاز محبوب ، حافظ فہیم ، نورالحسن نےامیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند کی قیادت میں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر مظاہرین نے بینر و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف اور غزہ فلسطین و ایران کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے فلسطین وغزہ میں پچاس ہزار اور ایران میں صف اول کی قیادت کو شہید کیا شام ، عراق ، فلسطین افغانستان کی تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے اور امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل دہشت گرد ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا ایک ہی علاج جہاد ہے ، مسلم ممالک کے حکمرانوں اور سپہ سالاروں کو ہر صورت ایران کا ساتھ دینا چاہیے اگر ایران کا ساتھ نہ دیا گیا تو اس کے بعد ترکی اور پاکستان کا نمبر بھی آسکتا ہے اسرائیلی و امریکی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کو متحد ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ایران و غزہ کے بہادر عوام نے امت مسلمہ کا سرفخر سے بلند کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا کے امن کو تباہ کرنے والوں کو امن ایوارڈ دینے کے مطالبہ افسوسناک ہے ، امریکہ و اسرائیل کی وجہ سے دنیا کا امن تباہ ، فلسطین وغزہ کے عوام بے گھر ہوئے ہیں ،عوام غزہ کے مسلمانوں کی امداد کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔
کوئٹہ سے مزید