• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوتﷺ دین متین کا بنیادی عقیدہ ہے،مفتی محمد احمد خان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے رہنمامفتی محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور دین متین کا بنیادی عقیدہ ہےاس کے تحفظ کے لئے مسلمان کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع قندھاری میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی وحدت کا مرکز ہے قیام پاکستان کے بعد قادیانیوں نے ملک کے اقتدار پر شب خون مارنے کی تیاریاں شروع کردیں اور احمدی صوبہ بنانے کے لئے سرزمین بلوچستان کا انتخاب کیا لیکن عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے آئینی و قانونی جدوجہد کرکے قادیانیوں کی یہ سازش ناکام بنادی انہوں نے کہا کہ مغربی قوتوں کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جائے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام پرامن مذہب ہے۔
کوئٹہ سے مزید