• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : محکمہ واسا کا غیرقانونی ٹیوب ویلز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محکمہ واسا کا غیرقانونی ٹیوب ویلز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق واسا نےصوبائی دارالحکومت کے وسطی و نواحی علاقوں میں غیرقانونی بورنگ رکھنے والوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں انتظامیہ اور متعلقہ علاقوں کے تھانوں کو بھی تعاون کیلئے مراسلے ارسال کئے جارہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ نواں کلی سمیت شہر کے وسطی ونواحی علاقوں میں قائم کی جانےوالی ہائوسنگ اسکیموں میں غیرقانونی ٹیوب ویلز بور کئے گئے ہیں جو کہ واسا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جابجا غیرقانونی بورنگ کی وجہ سے زیرزمین پانی کی سطح تیزی سے گررہی ہے ماضی میں کوئٹہ میں200سے250فٹ پر پانی ہوتاتھا جو پھر500سے600تک گرگیا تاہم اب صورتحال اس قدر گمبھیر ہے کہ زیرزمین پانی800سے 1000فٹ تک گرگیا ہے جوکہ قابل تشویش ہے اگر غیرقانونی بورنگ پر قابو نہ پایاگیا تو مستقبل میں کوئٹہ کے بنجر ہونے کے خطرات ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایچ ای واسا کی جانب سے بھی اکثر مقامات پر بورنگ کی گئی جس پر لاکھوں کے اخراجات آئے لیکن بعد ازاں پانی نہیں نکلا جو اس بات کا واضح اشاریہ ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گر گئی ہے دوسری جانب واسا ذرائع نے کہا کہ غیرقانونی بورنگ رکھنے والوں کےخلاف مہم میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی مالکان کو واسا ایکٹ کے مطابق جرمانے اورسامان ضبط کرلیاجائےگا اور بلاتفریق کارروائی کی جائیگی کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
کوئٹہ سے مزید