اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)جمہوریہ ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیرتختوف نے منگل کے روز وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات، میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی۔ ازبکستان کےسفیر علی شیرتختوف نےپا کستان میں رہائشی ترقی،گرین ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر شعبے میں تعاون کی پیشکش کی، جن میں ری سائیکلنگ، گرین کنسٹرکشن اور وسائل کی مؤثر شہری ترقیاتی حکمتِ عملی شامل ہیں۔سفیر نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو اجاگر کیا اور شہری ترقی کے میدان میں ازبکستان کے تجربات کا ذکر کیا۔