• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام واقعہ، بھارت نے چاروں ملزمان بدل دیے، نئی تصاویر جاری

اسلام آباد(صالح ظافر) بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں میں چار مسلح نوجوانوں کی ایک تصویر جاری کی ہے، جنہیں 22 اپریل کو پہلگام واقعے کا ملزم قرار دیا گیا ہے، مگر ان کی شکل و صورت پہلے جاری کردہ بھارتی حکومت کے خاکوں سے بالکل مختلف ہے۔بھارت کے معروف دانشور اشوک سوین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی عوام کو بتایا گیا تھا کہ یہ چار مبینہ دہشتگرد پہلگام واقعے میں ملوث تھے، جس کے جواب میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اب اشوک سوین کے مطابق، خود این آئی اے یہ کہہ رہی ہے کہ یہ چاروں افراد پہلگام واقعے میں ملوث نہیں تھے۔
اہم خبریں سے مزید