• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا، مزید بہتری کی کوششیں کرینگے، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج انتظامات کی کامیابی اللہ کے فضل اور باہمی تعاون کا ثمر ہے،حجاج کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا،سعودی حکومت کا تعاون قابلِ ستائش ہے، آئندہ حج کیلئے بھی بہتری کی کوششیں جاری رہیں گی جبکہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ آئندہ بھی اپنے مہمانوں کی خدمت کے معیار کو مزید بلند کرینگے۔ انہوں نےان خیالات کا اظہار منگل کے روز مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاک سعودی یکجہتی کونسل کے زیرِ اہتمام "بہترین حج انتظامات" کے موضوع پرمنعقدہ خصوصی حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے، جبکہ مہمانِ اعزاز سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی تھے۔کانفرنس سے سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام مولانا عبدالغفور حیدری، صدر پاک سعودی یکجہتی کونسل مولانا علی محمد ابو تراب، امیر جمعیت علمائے اسلام س مولانا عبدالحق ثانی، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سیکرٹری جنرل جمعیت اہل حدیث مولانا عبدالرشید حجازی، مولانا سبطین شاہ نقوی، مفتی فیروز الدین ہزاروی اور مولانا شفیق الرحمن علوی نے بھی خطاب کیا۔
اہم خبریں سے مزید