اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر آج 25جون کو کیس کی سماعت کریں گے۔ گذشتہ سماعت5مارچ 2024کو ہوئی تھی جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے۔