اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کمزور طبقات کا آن لائن تحفظ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین ،بچوں سمیت کمزور طبقات کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ کرنے کیلئے ایک جامع ،محفوظ اور حقوق پر مبنی ڈیجیٹل تبدیلی فریم ورک تجویز کر دیا اپنے خطاب میں سینیٹر انوشہ رحمٰن نے خواتین ، بچوں سمیت کمزور طبقات کا آن لائن تحفظ کے لیے مشترکہ عالمی کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کمزور طبقات کو نفرت ،گمراہی اور تقسیم سے بچایا جا ئے پاکستان کے سائبر کرائم قانون 2016 کی قانون سازی کا حوالہ دیا، جس کے تحت 28 نئے جرائم متعارف کرائے گئے اور پہلی بار آن لائن انسانی عزت کے خلاف خلاف ورزیوں کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا۔