• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودیہ تعلقات تاریخ، مذہبی اور ثقافتی مماثلتوں پر مبنی ہیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد ( طاہر خلیل) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، مذہبی اور ثقافتی مماثلتوں پر مبنی ہیں۔انھوں ان خیالات کااظہار سعودی عرب پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ میجر جنرل (ریٹائرڈ)ڈاکٹر عبدالرحمن بن سنت الہربی کی سربراہی میں سعودی شوریٰ وفد سے پارلیمنٹ ہاؤ س میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں انہوں نے بطور سپیکر اور سعودی قیادت کے ساتھ ہونے والی اعلیٰ سطح ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا اور انہیں تاریخی قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید