کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے دونوں گروپوں میں جعلی اور اصلی ہونے پر کافی دیر تک بحث اور ایک دوسرے پر الزام تراشی جاری رہی جماعت اسلامی ایک گروپ کی اور پیپلزپارٹی کے ارکان اپنے حامی گروپ کی حمایت گفتگو کرتے رہے میئر کراچی کے بجٹ تقریر شروع کرنے سے پہلےپیپلز پارٹی کےہی یو سی چیئرمین عبدالمجید نے روایت سے ہٹ کر تقریر شروع کر دی اوراحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لیاری برباد ہو رہا ہےبرساتی نالے بند پڑے ہیںسیورج میں لوگ ڈوب رہے ہیںپینے کو پانی نہیں مل رہاآئندہ اجلاس سے پہلے صورتحال بہتر نہ ہوئی تو لوگوں کو سڑکوں پر لاکر احتجاج کروں گا۔