کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی کو اپنی فتح قرار دیا ہے، اس جنگ میں کس نے کیا کھویا اور کیا حاصل کیا؟ جواب میں تجزیہ کارسلیم صافی، ارشاد بھٹی، عمر چیمہ اور اعزاز سید نے کہا کہ چالیس سالہ پابندیوں کے باوجود ایران نہ صرف عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آیا بلکہ مسلم دنیا میں اس کا قد بھی بڑھا۔ اسرائیل جس کے پیچھے سپر پاور امریکہ کھڑا تھا اسے شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔