کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کا مرس اینڈ اندسٹری کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان اور ترکی کے درمیان کاروبار سے کاروبار کے روابط کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات میں ترکی کی مسلسل حمایت کو سراہا اور کہا کہ مضبوط اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔