اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں 13ویں پارلیمانی فورم آف پاپولیشن کا اجلاس ہوا ،سینیٹر شیری رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے بحران پر سنجیدہ مکالمہ انتہائی اہم ہے، ملک کی پائیدار ترقی میں پارلیمنٹ کا کردار بڑھانا ہوگا، کیونکہ آبادی بوجھ بن چکی ، آبادی میں اضافہ ایک ٹک ٹک کرتی گھڑی ہے جسے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا،ماحولیاتی وزارت کے بجٹ میں کمی بحران کی سنجیدگی کو مزید بڑھا رہی ہے۔