• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آم برآمد کنندگان برآمدی قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب، وزیراعظم کو شکایت

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) آم کے بعض برآمدکنندگا مبینہ طوپر برآمدی قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہےہیں ، ذرائع کے مطابق بعض برآمد کنندگان آم کی برآمد کے طریقہ کار میں بے ضابطگیوں کے مرتکب ہورہے ہیں ،اس حوالے سے برآمدی سیکٹر کی جانب سے وزیراعظم ، وزارت تجارت اور وزارت قومی غذائی تحفظ کو شکایات کا مراسلہ بھیجاگیا ہے،مراسلے میں کہاگیا ہےکہ بعض پلانٹس نے آم کو برآمد سے قبل مقررہ درجہ حرارت اور وقت کے مطابق ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ فراہم کیے بغیر جعلی فائیٹو سینیٹری سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔
اہم خبریں سے مزید