• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی کا بیٹا ملیر سے پر اسرار طور پر لاپتہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی بلوچستان کا بیٹا ملیر سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعود آبا د کے علاقے ملیر سعود آباد میں قائم مدرسہ جامعہ حنفیہ سے پر اسرار طور پر کم عمر نوجوان عبدالباسط ولد ہدایت الرحمان لاپتہ ہوگیا ۔ عبدالباسط رہنما جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا ہے ۔ مولانا ہدایت الرحمان کے مطابق باسط جامعہ مجید حنفیہ سعود آباد میں زیر تعلیم ہے جو شام پانچ بجے مدرسے سے گھر کے لیے نکلا تھا اور رات گئےگھر نہیں پہنچا، باسط اردو نہیں بول سکتا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید