• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو پورا بجٹ اسکریپ کر دیں گے: مزمل اسلم

کے پی حکومت کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم—فائل فوٹو
کے پی حکومت کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم—فائل فوٹو

کے پی حکومت کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی جب کہیں گے اس کے مطابق بجٹ دیں گے، وہ کہیں گے تو پورا بجٹ اسکریپ کر دیں گے، تبدیل کرنا ہوا تو بجٹ کو 10 بار تبدیل کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیں گے تو ایسا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ دینے سے ایک ہفتہ پہلے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ بجٹ پیش کریں تو آ جانا، ہمیں ابھی تک ان سے ملنے نہیں دیا گیا، ہم نے آئینی مدت میں بجٹ پیش کرنا تھا اور منظور بھی کرنا تھا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ میں بہت ساری چیزیں ہوتی ہیں، ایک سیلری اور ایک نان سیلری ہوتی ہے، ہمیں بجٹ اخراجات کی اجازت نہیں دے گا تو کیسے معاملات چلائیں گے؟ تنخواہ پہلی تاریخ کو دینی ہوتی ہے، اگر بجٹ اجازت نہیں دے گا تو کیسے دیں گے؟

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے وقتی طور پر بجٹ دے دیا ہے، اس کو عارضی بجٹ ہی سمجھیں، تبدیل کرنا ہوا تو بجٹ کو 10 بار تبدیل کریں گے، ہم نے سر پلس بجٹ دیا، ہم اس کے مالک ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید