• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کر رہے ہیں،آ ئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات کے استعمال و غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع کہا ہے کہ کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کر رہے ہیں۔ڈرگز سپلائی لائن کاٹنے کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں جاری ہیں۔۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ منشیات کی لعنت کے جڑ سے خاتمے اور نوجوان نسل کو جان لیوا خطرات سے بچانے کی تجدید عہد کا دن ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 52ہزار 400 سے زائد چھاپے مارے گئے۔مکروہ کاروبار میں ملوث 24 ہزار ملزمان گرفتار کر کے 23 ہزار 800 سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 14325 کلوگرام سے زائد چرس، 1210 کلوگرام ہیروئن، 443 کلو گرام آئس،2034 کلو افیون اور 3 لاکھ 98 ہزار 500 لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس منشیات کی خرید و فروخت اور ٹریفکنگ کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی ہے۔
لاہور سے مزید