• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور کے زیر اہتمام فرضی مشقوں کا انعقاد

لاہور(کرائم رپورٹر سے)لاہورمیں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور کے زیر اہتمام فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے فرضی ریسکیو مشقوں کا انعقادکھیرا پل کے مقام پر، بی آر بی نہر میں کیا گیا۔ فرضی ریسکیو مشقیں ضلعی ایمرجنسی افسر شاہد وحید کی سربراہی میں انعقاد پذیر ہوئیں۔فرضی ریسکیو سیلابی مشقوں میں 8 ریسکیو بوٹس اور 60 سے زائد ریسکیورز نے حصہ لیا۔
لاہور سے مزید