• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد، اخوت اور بھائی چارہ اسلام کا بنیادی پیغام ہے، ڈاکٹر میر آصف اکبر

لاہور(خصوصی رپورٹر)نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’دفاعِ وطن و قومی یکجہتی کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کی۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر علامہ امتیاز احمد صدیقی اور مرکزی صدر منہاج ا لقرآن علماء کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے کہا کہ اتحاد، اخوت اور بھائی چارہ اسلام کا بنیادی پیغام ہے۔
لاہور سے مزید