• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2گرفتار، ہزاروں مالیت کی آئس و چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میو ہسپتال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ریکارڈ یافتہ سمیت 2 منشیات فروش گرفتار ہزاروں مالیت کی آئس اور چرس برآمد کر لی ترجمان کے مطابق چوکی میو ہسپتال چوکی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزمان طارق اور عثمان عرف پیاکو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1100 گرام چرس اور 305 گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
لاہور سے مزید