لاہور(خبرنگار)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اورمذہبی رواداری کے فروغ کے سلسلے میں ایوان ِ اوقاف میں علماء کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخآری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محراب و منبرمذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مستعد ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں حکومت امن وامان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے۔ محرم الحرام میں قیام امن کو مستحکم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔