لاہور ( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار میں کرسچیئن لائرز فورم پاکستان، لیجنڈ لائرز اور نہال حیدر لائرز کے زیر اہتمام امریکہ و اسرائیل کا ایران پر حملہ اور پاکستان کیلئے خطرات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا، قونصل جنرل ایران محمد حسین حسینی نےپاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اور افواج کے حوصلے بلند ہیں، ایرانی قوم کے اتحاد نے دشمن کی سازشوں کو ناکام کیا، امت مسلمہ یہود و ہنود کی سازشوں سے آگاہ رہیں، پاکستانی قوم نے ہندوستانی فوج اور سازشوں کو اتحاد سے شکست دی، ڈاکٹر اصغر مسعودی ڈی جی خانہ فرہنگ ایران نے کہا کہ ہائیکورٹ کی اس عمارت کی اہمیت پورے اسرائیل سے زیادہ ہے کیونکہ یہاں انصاف ہوتا ہے، جب دنیا صیہونیوں کی جارحیت پر خاموش تھی تو پاکستانی عوام سمیت ، حکومت نے ایران کے حق میں آواز اٹھائی، جب تک دنیا قائم رہے گی پاکستان ایران کی دوستی قائم رہے گی، یہ ایران کی جیت نہیں بلکہ پاکستان کی جیت ہے،بیسویں صدی میں دو عالمی جنگیں ہوئیں اور کروڑوں لوگ مرے پھر اقوام متحدہ قائم ہوئی تاکہ دنیا میں امن قائم ہو مگر افسوس ہم صیہونیوں کی جانب سے خطرناک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں آج ہم دیکھ رہے ہیں،لاکھوں فلسطینیوں کا گھیراؤ کیا گیا ۔ ۔ صدر لاہور ہائیکورٹ با ر ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ ایران نے جس غیرت و حمیت کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔