• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راوی شہر میں عالمی معیار کے طبی مراکز کا بنناخوش آئند ، پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب

لاہور (خصوصی رپورٹر)لطان طارق باجوہ پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ پنجاب نے کہا ہے کہ راوی شہر میں صحت عامہ کی عالمی سطح پر سہولیات کی فراہمی ایک قابل فخر عمل، ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار اس حوالے سے اربوں روپے کی انوسٹمنٹ کیلئے تیار،حکومت پنجاب نے ہیلتھ کیئر کے ان اقدام میں روڈاکو ہرقسم کی حمایت کا یقین دلادیاان خیالات کا اظہار مقررین نے روڈا کے زیر اہتمام پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ برائے طبی سرمایہ کار ی کے مذاکراہ میں خطاب کر تے ہوئے کیا۔ایوان وزیراعلی میں ہونیوالے اس مذاکراہ میں روڈا،محکمہ صحت کے حکام کے علاوہ مختلف ہسپتالوں، میڈیکل انسٹیوٹ، ڈینٹل کالجز، طبی مراکز کے نمائندگان بھی شریک ہوئے جبکہ ای ڈی کمرشل روڈا کاشف قریشی، فاطمہ علی خان ڈائریکٹر نے طبی سرمایہ کاری کے حوالے سے راوی شہر کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی ،اس موقع پر سلطان طارق باجوہ پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کیلئے وزیر اعلی مریم نواز کے کلینک آ ن ویل منصوبہ کی طر ح راوی شہر میں عالمی معیار کے طبی مراکز کا بنناخوش آئند ہے،حکومت راوی شہر کے ان ہیلتھ منصوبوں کو پوری معاونت فراہم کریگی۔
لاہور سے مزید